بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ذرنین نام رکھنے کا حکم


سوال

ذرنین نام کا مطلب کیا ہے؟

جواب

"ذرنین " نام تتبع اور تلاش کے باوجود عربی یا فارسی کی  کسی مستند لغت  میں نہیں مل سکا، البتہ زرِنین (زاء کے ساتھ ) فارسی کے دو لفظوں زر بمعنی سونا اور نین بمعنی آنکھیں سے مل کر بنا ہے، جس کا معنی آنکھوں کا سونا مراد آنکھوں کی رونق ہوسکتاہے، اس معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھ سکتے ہیں، البتہ مذکورہ نام رکھنے  کے بجائے انبیاء کرام علہیم السلام، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کیا جائے۔

1:زر کا معنی :سونا ،کندن ،طلا ،قیمتی دھات۔

(اردو لغت،ج:11، ص:74 ، ط:اردو لغت بورڈ ،کراچی )

2:نین کا معنی :آنکھ ،نظر ،نگاہ (عموما بطورِ جمع مستعمل )۔

(اردو لغت،ج:20،ص:800 ،ط:اردو لغت بورڈ ،کراچی )

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144310101134

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں