بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زرنا نام رکھنا


سوال

 میری آٹھ سال کی بیٹی ہے میں نے اس کا نام’’ زرنا‘‘ رکھا تب میں نے گوگل سے دیکھا تو اس کا مطلب تھا حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی بہترین ساتھی اب اس کا مطلب دیکھتی ہوں تو آتا ہے میٹھے پانی کی ندی اور مذہب ہندو میں بہت پریشان ہوں یہ کیا معاملہ ہے؟

جواب

" زَرْنَا" یہ  نام تتبع اور تلاش کے بعد  نہ عربی لغت میں ملا اور نہ ہی فارسی لغت میں ملا، اگر یہ "زُرْنَا"ہو تو  عربی زبان میں اس کے حروفِ اصلیہ دیکھے جائیں تو اس کا معنی: ’’ملاقات کرنا، کسی سے ملنے کے لیے جانا یا آنا‘‘۔ (القاموس الوحید ، ص: 726، ط: ادارہ اسلامیات )

  لہذا مذکورہ  نام رکھنے کے بجائے صحابیات رضی اللہ عنہن یا نیک خواتین کے اسماء گرامی میں سے کوئی نام رکھاجائے جو افضل ہونے کے ساتھ باعث برکت بھی ہے یا اچھا بامعنی نام رکھا جائے جس سے اسلام تشخص ظاہر ہو۔

ہماری ویب سائٹ کے سرورق پر اسلامی ناموں کے سیکشن میں حروف تہجی کی ترتیب سے لڑکوں اور لڑکیوں کے منتخب نام موجود ہیں، جنس اور حرف کا منتخب کرکے نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

تفسیرِ معارف القرآن  (مفتی محمد شفیعؒ) میں ہے:

"افسوس ہے کہ آج کل عام مسلمان اس غلطی میں مبتلا ہیں،  کچھ لوگ تو وہ ہیں جنہوں نے اسلامی نام ہی رکھنا چھوڑ دیے، ان کی صورت و سیرت سے تو پہلے بھی مسلمان سمجھنا ان کا مشکل تھا، نام سے پتا چل جاتا تھا، اب نئے نام انگریزی طرز کے رکھے جانے لگے، لڑکیوں کے نام خواتینِ اسلام کے طرز کے خلاف خدیجہ، عائشہ، فاطمہ کے بجائے نسیم،شمیم، شہناز، نجمہ، پروین ہونے لگے۔

( جلد:4، ص:132، ط:معارف القرآن کراچی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144401101715

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں