زاریہ نام رکھنا کیسا ہے؟
"زاریۃ" جس کی ابتداء میں "زاء" ہے، اس کا معنی ہے: عیب لگانے والی، یہ نام رکھنا درست نہیں ہے، لہٰذا بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں پر رکھے جائیں، تاکہ خیر وبرکت کا باعث ہو۔
لسان العرب میں ہے:
"زري: زَرَيْتُ عَلَيْهِ وزَرَى عَلَيْهِ، بِالْفَتْحِ، زَرْياً وزِرَايةً ومَزْرِيةً ومَزْراةً وزَرَياناً: عَابَهُ وعاتَبه؛ قَالَ الشَّاعِرُ:
يَا أَيُّها الزَّارِي عَلَى عُمَرٍ، … قَدْ قُلْتَ فِيهِ غَيْرَ مَا تَعْلَمْ."
(لسان العرب، ج:14، ص:356، ط:دار صادر)
فقط واللہ أعلم
فتوی نمبر : 144402101170
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن