زرتاشہ نام کا مطلب کیا ہے کیا یہ نام رکھ سکتے ہیں۔
"زر تاشہ" دو لفظ "زر" اور "تاش" کا مرکب ہے۔
۱) "زر" اردو اور فارسی لغت میں دولت ،مال اور سونے کو کہا جاتا ہے۔(فیروز اللغات فارسی سے اردو،ص نمبر ۵۰۰،فیروز سنز)
۲) "تاش" فارسی لغت میں دوست کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ اسی طرح فارسی لغت میں لاحقہ کے طور پر بھی استعمال ہوتا مثلا خواجہ تاش اس شخص کے لیے بولا جاتا ہے جو بزرگ کا خدمات گزار ہو(فیروز اللغات فارسی سے اردو،ص نمبر ۲۰۰،فیروز سنز)۔ "تاشہ"اردو لغت میں ایک خاص قسم کے دف کے معنی بھی استعمال ہوتا ہے(فیروز اللغات ، ص نمبر ۳۳۷، فیروز سنز)۔
پس "زر تاشہ" کا معنی ہے" دولت اور مال والی"۔ اس معنی کے لحاظ سے یہ لفظ نام کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن زیادہ بہتر یہ ہے کہ اس کے بجائے صحابیات میں کسی صحابیہ کے نام کا انتخاب کرلیا جائے۔
فتوی نمبر : 144602101876
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن