کیافرماتےہیں علمائے کرام ومفتیان عظام مسئلہ مذکورہ کے بارےمیں کہ صورت مسئلہ یہ ہے کہ ایک لڑکے نے چھپ کرکسی لڑکی سے نکاح کرلیااوروہ لڑکی نکاح کے وقت اسی لڑکے سے حاملہ تھی ، جس کابعدمیں اس لڑکے نے D.N.C کروادی ،اب سوال یہ ہے کہ کیااس صورت میں نکاح درست ہے یانہیں ؟ یعنی حاملہ ہونانکاح کےلیے مانع تونہیں ؟اوراب بعدکاکیاحکم ہے ، مسئلے سے آگاہ فرماکرثواب دراین حاصل کریں ۔
صورت مسئولہ میں اگرزانی اورمزنیہ نےشرعی گواہوں کی موجودگی میں نکاح کیاہے تونکاح منعقعد ہوگیاہے،زناسے حاملہ ہونانکاح سے مانع نہیں ہے، نکاح جائز ہے۔
فتاوی شامی میں ہے:
(و) صح نكاح (حبلى من زنى لا) حبلى (من غيره)........ لو نكحها الزاني حل له وطؤها اتفاقا۔
(ردالمحتار علی الدرالمختار ، کتاب النکاح ، فصل فی المحرمات 3/ 48 ط: سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144304100580
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن