بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زانی مزنیہ کے بیٹے بیٹی کے نکاح کا مسئلہ


سوال

زید اور خالد دو بھائی ہیں، زید نے اپنے بھائی خالد کی بیوی یعنی خالدہ سے زنا کا ارتکاب کرلیا، اب کیا زید اپنے بیٹے کا نکاح اپنے بھائی کی بیوی خالدہ کے بطن سے پیدا ہونے والی لڑکی سے کرواسکتا ہے؟

جواب

زید اپنے بیٹے کا نکاح خالدہ کی لڑکی سے کراسکتا ہے۔ باقی زید اور اس کی بھابھی نے گناہ کا ارتکاب کیا، دونوں کو سچی توبہ کرنے کے ساتھ ساتھ پردے کا اہتمام بھی ضروری ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"قوله: و لو من زنى تعميم بالنظر إلى كل ما قبله أي لا فرق في أصله أو فرعه أو أخته أن يكون من الزنى أو لا وكذا إذا كان له أخ من الزنى له بنت من النكاح أو من النكاح له بنت من الزنى..."

(فصل فی المحرمات/ج:3/ص:29/ط:دارالفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201200896

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں