بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

زم زم کا پانی پینے کا طریقہ


سوال

آب زم زم کا پانی کھڑے ہو کر پینا چاہیے یا بیٹھ کر؟

جواب

زم زم کا پانی قبلہ رخ کھڑے ہوکرپینا مستحب ہے۔ ترمذی شریف کی حدیث میں حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے زم زم کا پانی کھڑے ہوکر پیا ہے۔ البتہ  اگر کوئی بیٹھ کر پیے تو کوئی حرج نہیں ۔

سنن الترمذی میں ہے:

"عن ابن عباس، «أن النبي صلى الله عليه وسلم شرب من ‌زمزم وهو قائم»."

(ابواب الاشربة ، باب ماجاء فی الرخصة فی الشرب قائما جلد ۴ ص: ۳۰۱ ط:شرکة مکتبة و مطبعة مصطفي البابي الحلبي ۔ مصر)

المحیط البرہانی میں ہے:

"ومن الأدب: أن يشرب فضل وضوئه أو بعضه مستقبل القبلة إن شاء قائماً، وإن شاء قاعداً، هكذا ذكره شمس الأئمة الحلواني رحمه الله. وذكر شيخ الإسلام المعروف بخواهر زادة رحمه الله أنه يشرب ذلك قائماً قال: ولا يشرب الماء قائماً، إلا في موضعين أحدهما: هذا، والثاني: عند زمزم."

(کتاب الطهارۃ ، الفصل الثانی فی بیان ما یوجب الوضوء و ما لایوجب جلد ۱ ص: ۴۹ ط: دارالکتب العلمیة)

فقط و اللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144401100870

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں