بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زمین ایک کی ہو اور دوسرے شخص کا اس پر تعمیر کرکے شریک ہونا


سوال

زید کی زمین ہو،  بکراس پر تعمیر کرکے شریک ہونا چاہتا ہے تو یہ شرکت صحیح ہے اور شرکت کی کون سی قسم ہے؟

جواب

سوال میں  ذ کر کردہ شرکت کی صورت جائز نہیں ہے؛ اس لیے کہ شرکت کے درست ہونے کے لیے   ہر شریک کے سرمایہ  کا نقد ہونا ضروری ہے،  اس کے جواز کی صورت یہ ہے کہ  بکر ، زید سے اس کی آدھی زمین نقد رقم میں خرید لے ، اوررقم  زید کے قبضہ میں دے دے؛ تاکہ زمین میں دونوں آدھے آدھے کے شریک ہوجائیں ، اس کے بعد دونوں  نقد سرمایہ ملا کر اس پر مشترکہ رقم سے تعمیر کریں ،اور پھر نفع اور نقصان میں دونوں شریک ہوں گے ۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"منها: (شرائط جواز الشركة) أن يكون الربح معلوم القدر ... وأن يكون جزءً شائعًا في الجملة لا معينًا ... أما الشركة بالأموال فلها شروط، منها أن يكون رأس المال من الأثمان المطلقة ... وهي الدراهم والدنانير عنانًا كانت الشركة أو مفاوضة ... ولو كان من أحدهما دراهم ومن الآخر عروض فالحيلة في جوازه أن يبيع كل واحد منها نصف ماله بنصف دراهم صاحبه ويتقابضا ويخلطا جميعًا حتى تصير الدراهم بينهما والعروض بينهما ثم يعقدان عليهما عقد الشركة فيجوز".

(6/ 59، كتاب الشركة، فصل في بيان شرائط جواز أنواع الشركة، ط: سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144406101116

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں