بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زمین سے جنات کو بھگانے کی کیا تدبیر کی جائے؟


سوال

میں ایک نیا مکان تعمیر کرنے جارہا ہوں مکان کے لئے بنیاد بھی ڈال دی کچھ لوگ مُجھے اس جگہ جنّات کی وجہ سے مکان نہ بنانے کا مشورہ دیتے ہیں حالانکہ میرے لئے اور کہیں مکان کے لئے جگہ بھی نہیں ہے براہِ کرم مشورہ دیں شیاطین جن کو وہاں سے دور کرنے کے لیے کونسا طریقہ یا عمل کی ضرورت ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں مذکورہ جگہ پر سورہ بقرہ پڑھنا سود مند ہوگا، تاہم سائل  کو چاہیئے کہ کسی مستند عالم سے بالمشافہ ملاقات کرکے مشورہ کرلے۔

صحیح مسلم میں ہے:

"عن أبي هريرة؛ أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: لا تجعلوا بيوتكم مقابر. إن الشيطان ينفر من البيت الذي تقرأ فيه سورة البقرة".

( كتاب صلاة المسافرين وقصرها، باب استحباب صلاة النافلة في بيته وجوازها في المسجد، ١ / ٥٣٩، رقم الحديث: ٧٨٠، ط: دار إحياء التراث العربي )

ترجمہ:" حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ اس لئے کہ شیطان اس گھر سے بھاگ جاتا ہے جس میں سورۂ بقرہ پڑھی جاتی ہے۔"

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144405100863

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں