بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زمین کی غلط رجسٹری کی صورت میں تاوان کس پر ہوگا؟


سوال

مشتری نے زمین کی رجسٹریشن کروائی، لیکن وہ رجسٹری غلط ہوگئی، تو دوبارہ کروانی پڑی ،اب وہ غلط ہونے والی فیس کی ذمہ داری پر اختلاف ہوگیا کہ وہ بروکر کے ذمے ہے یا مشتری کے ذمے؟

براہ کر م راہنمائی فرما دیں۔

جواب

 واضح رہے کہ رجسٹری کے کاغذات وغیرہ چوں کہ مشتری کے نام پر بناۓ جاتے ہیں،جس سے ہونے والا  نفع بھی  مشتری کی ذات سے وابستہ ہوتا ہے،اس لیے نقصان کی صورت میں بھی وہی ذمے  دارہوگا،لہٰذاصورتِ مسئولہ میں   زمین کی رجسٹری میں غلطی   اگر مشتری  کی جانب سے ہوئی ہے تو اس پر خرچ ہونے والی فیس  مشتری  ہی کے ذمے ہوگی، اور اگر یہ غلطی بروکرکی جانب سے ہوئی ہےتو  بروکر ہی اس کا  ضامن ہوگا۔

مجمع الضمانات میں ہے:

"‌الدلال ‌أجير مشترك حتى لو ضاع من يده شيء بلا صنعه لا يضمن عند أبي حنيفة."

(باب مسائل الإجارة،النوع السابع عشر ضمان الدلال ومن بمعناه،52/1،ط:سعید:دار الکتاب الإسلامي)

درر الحکام لعلی حیدر میں ہے:

"‌الغرم ‌بالغنم هذه المادة مأخوذة من المجامع... وإليك فيما يلي بعض المسائل المتفرعة عن هذه القاعدة كل مسألة تحت عنوان من نوعها.

البيع - أجرة كتابة سند المبايعة وحجة البيع تلزم المشتري؛ لأن منفعة السند تعود عليه لا على البائع."

( الغرم بالغنم،رقم المادۃ:،90/1،87،ط:دارالجیل)

فقط وااللہ أعلم


فتوی نمبر : 144411101148

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں