بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زمین خریدنے کے بعد اس میں معدنیات نکل آئے تو ان کا مالک کون ہوگا؟


سوال

میں نے ایک شخص سے بنجر زمین خریدی، اور طے شدہ رقم پوری ادا کردی تھی، پانچ چھ سال بعد اس زمین میں معدنیات نکل آئیں، اب جس سے میں نے یہ زمین خریدی تھی وہ بندہ فوت ہوچکا ہے، اور اس کے بچے کہتے ہیں کہ ’’ہم نے زمین کی قیمت لے کر زمین کو بیچا تھا، اس میں موجود معدنیات کو نہیں بیچا تھا، معدنیات کی وجہ سے جو منافع حاصل ہوگا وہ ہمارا ہے، اس پر ہمارا حق ہے‘‘، اب سوال یہ ہے کہ اس کا شرعی حکم کیا ہے؟ اس معدن پر کس کا حق ہے؟

جواب

واضح رہے کہ اگر کسی زمین سے معدنیات نکل آئیں اور وہ زمین مملوکہ ہو تو زمین کا مالک ان معدنیات کا حقدار ہوتا ہے، لہٰذا صورتِ مسئولہ میں سائل نے مذکورہ زمین خرید کر اس کی پوری قیمت بھی ادا کردی تو سائل اس زمین کا اور اس زمین سے نکلنے والی معدنیات کا مالک ہے، زمین بیچنے والے کو ان معدنیات پر دعویٰ کرنے کا حق نہیں ہے۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"والحاصل: أن معدن الأرض المملوكة جميعه للمالك سواء كان هو الواجد أو غيره وهذا رواية الأصل الآتية وفي رواية الجامع يجب فيه الخمس وباقيه للمالك مطلقا."

(كتاب الزكاة، باب زكاة الركاز، ج: 2، ص: 321، ط: دار الفكر بيروت)

 فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144403100954

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں