بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

زمل نام کا معنی اور یہ نام رکھنے کاحکم


سوال

زمل نام کا کیا معنی ہے ، نیز یہ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"زَمَل"(ز اور م کے زبر کے ساتھ )کے معنی ہیں :ایک جانب کو جھکے ہوئے دوڑنا۔لنگڑاتے ہوئے چلنا۔

"زِمْل"(ز کی زیر ،اور م کے سکون کے ساتھ)کے معنی ہیں :جانور پر پیچھے سوار ہونے والا،بوجھ۔

"زَمِل"(ز کے زبر اور م کی زیر کے ساتھ) کے معنی ہیں :کم زور ، بزدل ۔

لہذا یہ نام رکھنادرست نہیں ، اس کے بجائے صحابہ اور صحابیات  رضی اللہ عنھم  کے ناموں میں سے کوئی نام منتخب کرکے رکھاجائے ۔

لسان العرب میں ہے :

"‌زمل: ‌زمل يزمل ويزمل زمالا: عدا وأسرع معتمدا في أحد شقيه رافعا جنبه الآخر، وكأنه يعتمد على رجل واحدة، وليس له بذلك تمكن المعتمد على رجليه جميعا. والزمال: ظلع يصيب البعير. والزامل من الدواب: الذي كأنه يظلع في سيره من نشاطه، ‌زمل يزمل زملا وزمالا وزملانا، وهو الأزمل ".

(حرف الام ، ‌‌فصل الزاي المعجمة ج:11 ص:309 ط:دار  صادر)

القاموس المحیط میں ہے :

"والزِّمْلُ، بالكسرِ: الحِمْلُ".

(حرف الام ، فصل الزا ي ص:1011ط:مؤسسة الرسالة للطباعة والنشر والتوزيع)

تاج العروس میں ہے :

‌"زمل، يزمل، ويزمل، من حدي ضرب ونصر، زمالا، بالكسر: عدا، وأسرع، معتمدا في أحد شقيه، رافعا جنبه الآخر، وكأنه يعتمد على رجل واحدة، وليس له بذلك تمكن المعتمد على رجليه جميعا ...... ‌والزَّمَلُ، ‌مُحَرَّكَةً: ‌الرّجَزُ، وسَمِعْتُ ثَقِيفاً وهُذَيْلاً يَتَزَامَلُونَ، أَي يَتَراجَزُونَ".

(‌‌فصل الذال المعجمة مع اللام ، زم ل ج:29 ص:135 / 141 ط:وزارة الإرشاد والأنباء في الكويت)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144503101509

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں