بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ذال اور ظاء میں فرق


سوال

سوال یہ ہے کہ "ذال" اور "ظا" میں بنیادی فرق کیا ہے ؟

جواب

مخرج کے اعتبار سے ذال اور ظاء میں کوئی فرق  نہیں ہے دونوں کا مخرج ایک ہی ہے اور وہ ہے زبان کی نوک اور ثنایا علیا کا کنارہ۔ جب کہ صفات کے اعتبار سے دونوں میں فرق کیا جاتا ہے، یعنی صفات کے اعتبار سے یہ ایک دوسرے کے متضاد ہیں۔  مثلا: اگر ظاء  کے اندر صفتِ استعلاء (یعنی ایسی صفت پائی جاتی ہے کہ ان حروف کے ادا کرنے کے وقت ہمیشہ  زبان کی جڑ   اوپر کے تالو کی طرف اٹھ جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ حرف موٹے ہو جاتے ہیں )  پائی جاتی ہے تو  ذال میں اس کے مدمقابل صفتِ استفال (یعنی ان حروف کےادا کرنے کے وقت  زبان کی جڑ اوپر کے تالو کی طرف نہیں اٹھتی جس کی وجہ سے یہ حروف باریک پڑھے جاتے ہیں) پائی جاتی ہے۔(جمال القرآن) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144202200765

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں