بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ذکری فرقے کا حکم


سوال

بلوچ قوم میں ذکری پاۓ جاتے ہیں ،ان کے اسلام کا کیا حکم ہے ،  ان کا اسلام سے تعلق ہے بھی یا نہیں ؟کیا یہ قادیانیوں سے کم ہے؟

جواب

 ذکری فرقہ اپنے باطل عقائد کی بنا پر  دینِ اسلام سے خارج ہے، اوراس کے ماننے والے مسلمان نہیں ہیں ،اور  یہ بھی قادیانیوں کی طرح دائرہ اسلام سے خارج ہے،درج  ذیل عقائد کی بنیاد پر یہ لوگ دائرۂ اسلام سے خارج ہیں،  ان کے کافر ہونے میں کسی قسم کاکوئی شک وشبہ نہیں۔

ان کے چند عقائد  یہ ہے:

  1. یہ لوگ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ختمِ نبوت کے منکر ہیں اور ملا محمد اٹکی کو خاتم النبیین مانتے ہیں۔(بحوالہ: کیا ذکری مسلمان ہیں؟)
  2. یہ لوگ ملامحمد اٹکی کو نورِ خدا مانتے ہیں اور کہتے ہیں کہ تمام انبیاء کرام اور ملائکہ اس کے خدام  ہیں۔(بحوالہ: کیا ذکری مسلمان ہیں؟)
  3. یہ لوگ نماز کے منکر ہیں اور نماز کے بجائے پانچ وقت ذکر کرتے ہیں۔

(بحوالہ: میں ذکری ہوں: ص7،عمدۃ الوسائل:  ص20،مکران تاریخ کے آئینہ میں:  ص10)

 رد المحتار میں ہے:

"ما كان ‌من ‌ضروريات ‌الدين و هو ما يعرف الخواص و العوام أنه من الدين كوجوب اعتقاد التوحيد و الرسالة و الصلوات الخمس و أخواتها يكفر منكره."

(کتاب الصلاۃ، باب: الوتر والنوافل، ج:2 ص:5 ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144409100248

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں