بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ذخم سے نکلنے والے چکنے پانی کاحکم


سوال

مجھے پوچھنا تھا کہ کہ اگر کوئی جگہ چھل جائے اور زخم ہوجائے اور پورا وقت اس زخم کی جگہ پر چکنا پانی آتا رہے جو بہتا نہ ہو تو کیاوہ ناپاک ہے کیونکہ میرا پاؤں زخمی ہوگیا ہے اور وہ پانی کپڑے پہنتے ہوئے کپڑوں پر لگتاہے؟

جواب

اگر زخم کا پانی زخم کی جگہ پر ہی رھتا ہے اور بہتا نہیں ہے تو اس سے وضو نہیں ٹوٹتا البتہ کپڑوں پرلگ جانے کی صورت میں اگر زیادہ ہو یعنی ہتھیلی کی مقدار کے برابر ہو تو آپ اس کے ساتھ نماز نہ پڑھے اور اگر اس سے کم ہو تو نماز ہوجائےگی مگر کراہت تنزیہی رہے گی اس لیے بہتر ہوگا کہ آپ کپڑا دھولیں لیکن اگر نہ دھویا تو اس صورت میں نماز پھر بھی ہوجائے گی ۔۔ واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143502200005

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں