بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زخم پٹی پر خون ظاہر ہونے سے وضو ٹوٹنے کا حکم


سوال

میرے  پیر کی چھوٹی انگلی میں چوٹ لگی، اس سے خون  نکلا، میں نے اس کو  صاف کرکے  وضو کرکے اس پر  پٹی باندھ  لی، تھوڑی  دیر کے بعد پٹی پر معمولی خون ظاہر ہوا، تو کیا وضو ٹوٹ گیا؟

جواب

بصورتِ مسئولہ زخم پر پٹی باندھنے کے بعد جب خون کی تری باہر آکر پٹی پر ظاہر ہوگئی تو  اس سے وضو ٹوٹ جائےگا۔

فتاوی عالمگیری (الفتاوى الهندية ) میں ہے:

"ولو كانت جراحة فربطها فابتل ذلك الرباط إن نفذ البلل إلى الخارج نقض الوضوء وإلا فل."

(کتاب الطهارۃ، الباب الخامس فی المسح علی الخفین، الفصل الثاني في نواقض المسح، ج:1، ص:36، ط:مکتبہ رشیدیہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210201038

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں