بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

سونے پر زکاۃ


سوال

ایک سال قبل میری شادی ہوئی، میرے پاس 115 گرام سونا ہے۔اور قرضہ 75000 ہے، جو ہر ماہ کی قسط دیتی ہوں؟ مجھ پر زکاۃ ہے کتنی ہے؟

جواب

بصورتِ مسئولہ 115 گرام سونا تقریباً پونے دس تولہ بنتاہے، اور اس میں سے 75000  مکمل یا اس سال واجب ہونے والی قرض کی اقساط منہا کرنے کے بعد بھی سونے کی موجودہ قیمت کے حساب سے ساڑھے سات تولہ سونے سے زیادہ باقی بچتاہے، جو کہ سونے کا مکمل نصاب ہے، لہٰذا اگر آپ پر اس کے علاوہ قرض نہیں ہے تو آپ صاحبِ نصاب ہیں، زکاۃ کی ادائیگی کا طریقہ یہ ہوگا کہ نصاب کا سال پورا ہونے پر اس سال قرض کی جتنی قسطیں ادا کرنا آپ پر لازم ہے، اتنی قسطیں 115 گرام سونے کی مالیت میں سے منہا کرکے باقی مالیت پر ڈھائی فیصد زکاۃ واجب ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109200688

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں