بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زکات سے مریض کا آپریشن کروانا


سوال

ایک بندہ کو آپریشن کی ضرورت ہے اور وہ زکات کامستحق بھی ہے توکیا ڈاکٹر   زکات کی مد میں اس کاآپریشن کرسکتاہے یا نہیں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اگر مذکورہ شخص واقعتًا مستحقِ  زکات ہے، تو ایسی صورت میں آپریشن  کے اور دیگر طبی اخراجات اور دوائی وغیرہ  کی ادائیگی  زکات سے   کی جا سکتی ہے، البتہ  ڈاکٹری  فیس اور اسپتال کا بل زکات سے ادا کرنے کے لیے ضروری ہوگا کہ   یا تو زکات کی رقم مریض یا اس  کے وکیل کے ہاتھ میں دے دی جائے، پھر وہ اس  رقم   سے مذکورہ اخراجات کی ادائیگی کرے، یا کم از کم مریض سے پیشگی اجازت لے کر اس کی طرف سے واجبات کی ادائیگی  کی  جائے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"و لو قضى دين الفقير بزكاة ماله إن كان بأمره يجوز، و إن كان بغير أمره لايجوز و سقط الدين."

( كتاب الزكاة، الباب السابع في المصارف، ١ / ١٩٠، ط: دار الفكر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209200527

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں