بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

زکاۃ سے بچنے کا حیلہ اختیار کرنا


سوال

اگر کوئی زکاۃ واجب نہ ہونے کا حیلہ کرنا چاہے اور اسے ڈر ہو کہ گناہ گار نہ ہوجاؤں اور یہ طریقہ اختیار کرے کہ قابل اعتبار آدمی کو ہبہ کردے اور پھر اس سے واپس لے لے تو ایسا کرنا کیساہے؟

جواب

محض زکوۃ سے بچنے کے لیے ایسا کرنا مکروہ تحریمی ہے۔  (فتاوی محمودیہ، ج۲۲ / ص۲۹۵)

فتاوی بینات میں ہے :

’’اس پر قانون فقہ کی رو سے اگرچہ زکوۃ ادا کرنے کا فتوی نہیں ہوگا،  لیکن زکوۃ سے بچنے کی نیت سے اس طرح مستقل طور پر حیلہ اختیار کرنا اور مال کو مال پر، دولت کو دولت پر جمع کرتے رہنا غضبِ الہی کو دعوت دینا ہے، اپنے آپ کو اور مال کو گندا کرنا ہے، دنیا میں تو اس قسم کا حیلہ اختیار کرنے سے زکوۃ بچ جائے گی،  لیکن آخرت میں اس پر سخت مؤاخذہ ہوگا۔۔۔‘‘الخ(ج۲ / ص۶۸۹) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109200905

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں