زکوۃ کے پیسے سے عمرہ کی ادائیگی ہو سکتی ہے؟
صورتِ مسئولہ میں جس شخص کے ذمہ زکوۃ لازم ہو،اگراُس نے کسی مستحقِ زکوۃ کو زکوۃ کی رقم کا مالک بنادیا، اور پھر اس مستحق نے اسی رقم سے عمرہ ادا کیا تو اس صورت میں زکوۃ دینے والے کی زکوۃ بھی ادا ہوجائے گی اور عمرہ کرنے والے کا عمرہ بھی ادا ہوجائے گا، اسی طرح اگر زکوۃ دینے والے نے ٹکٹ کرنے کے بعد ٹکٹ مستحق کے ہاتھ میں دے دیا اور اس میں ٹکٹ کی رقم لکھی ہوئی تھی،تو اس صورت میں بھی زکوۃ ادا ہوجائے گی اور عمرہ کرنے سے عمرہ بھی ادا ہوجائے گا۔
البتہ اگر زکوۃ دینے والے نے زکوۃ کی رقم سے عمرہ کاٹکٹ کرایا اور وہ ٹکٹ مستحق کے ہاتھ میں نہیں دیاتو اس صورت میں تملیکِ فقیر کی شرط نہ پائے جانے کی وجہ سے زکوۃ دینے والے کی زکوۃ ادا نہ ہوگی، البتہ عمرہ کرلیا تو عمرہ ہوجائے گا۔
الدر مع الرد ميں ہے:
"ويشترط أن يكون الصرف (تمليكًا) لا إباحة كما مر (لا) يصرف (إلى بناء) نحو (مسجد و) لا إلى (كفن ميت وقضاء دينه)."
(کتاب الزکوۃ،باب المصرف،344/2ط:سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144308100716
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن