بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

6 ربیع الثانی 1446ھ 10 اکتوبر 2024 ء

دارالافتاء

 

زکات کے احکام کب فرض ہوئے؟


سوال

زکات کے احکامات مکمل طور پر کب فرض ہوئے، آٹھ (8) ہجری یا نو (9) ہجری میں؟

جواب

زکات کا حکم  مکہ مکرمہ  میں نازل  ہوا، البتہ  نصاب اور  مقدارِ   زکات کا بیان ہجرت  کے بعد  سن  دو  (2)  ہجری کو   مدینہ  طیبہ  میں ہوا، اور  زکات کی وصول یابی کا نظام فتحِ  مکہ کے بعد سن آٹھ   (8)   ہجری کو عمل میں آیا۔

تفسير  ِروح المعاني  میں ہے:

"إن الزكاة فرضت بمكة من غير تعيين للأنصباء و الذي فرض بالمدينة تعيين الأنصباء."

(سورة المزمل، رقم الآية:20، ج:15، ص:126، ط:دارالكتب العلمية)

فتاوی شامی میں ہے:

"و فرضت في السنة الثانية قبل فرض رمضان."

(كتاب الزكوة، ج:2، ص:256، ط:ايج ايم سعيد)

فقط والله أعلم 


فتوی نمبر : 144206200412

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں