اپنے کسی رشتہ دار کو زکوۃ دینے کے لیے اگر جھوٹ بولے کہ یہ کسی اور نے دی ہے مقصد اپنے آپ کو چھپانا ہو تو کیا ایسا کرنے کی اجازت ہے؟
جھوٹ بولنا تو شرعا جائز نہیں، البتہ مستحق کو زکوۃ دیتے وقت زکوۃ کا نام لینا ضروری نہیں، اور اپنے آپ کو چھپانے کے لیے کوئی ذومعنی سا سچا جملہ بول سکتے ہیں مثلا کسی کی طرف ہے،دینے والا اپنا نام نہیں بتانا چاہتا وغیرہ
فتوی نمبر : 143504200020
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن