بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زکاۃ کتنی دفعہ واجب ہوتی ہے؟


سوال

زکات کن چیزوں پرزندگی میں ایک دفعہ واجب ہے؟

جواب

زکات پانچ قسم کے اَموال پر واجب ہے:۔

سونا،چاندی،نقدی،مالِ تجارت،مویشی۔

اگر ان میں سے کوئی ایک چیز (قرض ہونے کی صورت میں قرض کو منہا کرنے کے بعد )نصاب کے برابر ہے، یا ان میں سے دو یا زائد چیزوں کو ملا کر چاندی کے نصاب کی قیمت کے برابر ہے تو وہ آدمی نصاب کا مالک ہے، سالانہ اس سے زکاۃ نکالنا لازم ہے۔

اگر نصاب ہر سال موجود ہے تو ہر سال زکاۃ نکالنا لازم ہے، صرف ایک سال زکاۃ نکالنا کافی نہیں، اور اگر زکاۃ سے عشر مراد ہےتو ہر پیداوار پر ایک دفعہ عشر نکالنا کافی ہے۔

در مختار میں ہے:

"(وسببه) أي سبب افتراضها (ملك نصاب حولي) نسبة للحول لحولانه عليه (تام)."

(الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار)، كتاب الزكاة، صفحة 259، ج:٢, ط: سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307102398

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں