بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زکات کی رقم سے فریج خرید کر دینا


سوال

اگر کوئی شخص مدرسے میں زکوۃ کی رقم سے فریج دیتا ہے تو کیا اس شخص کی زکوۃ ادا ہو جائے گی؟

جواب

زکات کی رقم سے اگر فریج خرید کر   مدرسے میں وقف کردیا جائے تو زکات ادا نہیں ہوگی، البتہ فریج خرید کر کسی کو مالک بناکر دیا جائے اور وہ مدرسے میں دے دے یا کسی ایسے مدرسے میں دے دیا جائے جہاں مسافر طلبہ رہتے ہوں، اور  ان سے تملیک کرادی  جائے تو  زکات ادا  ہوجائے  گی۔

البحر الرائق میں ہے:

"(قوله: و شرط أدائها نية مقارنة للأداء أو لعزل ما وجب أو تصدق بكله)... وأشار المصنف إلى أنه لا يخرج ‌بعزل ‌ما وجب عن العهدة بل لا بد من الأداء إلى الفقير لما في الخانية لو أفرز من النصاب خمسة ثم ضاعت لا تسقط عنه الزكاة ولو مات بعد إفرازها كانت الخمسة ميراثا عنه اهـ."

(كتاب الزكوة، شروط أداء الزكوة، ج: 2، ص: 227، ط: دار الكتاب الإسلامي)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144408101517

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں