بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زکات کی ادائیگی کے وقت وصول کردہ کمیٹی کی واجب الادا قسطوں کی رقم کو منہا کرنے کا حکم


سوال

 ایک دوست نے کمیٹی ڈالی ہوئی تھی،  اس نے کمیٹی لے لی، اس کی ابھی 5 قسطیں باقی ہیں جو  جہاں کمیٹی ڈالی اس کو ادا کرنی ہیں، یہ جو قسط دینی ہے ان پیسوں کو زکات ادا کرنے میں شامل کرے گا کیا ؟

جواب

کمیٹی کی شرعی حیثیت قرضہ کی ہے، اس لیے  جس شخص نےکمیٹی کے پیسہ وصول کر لیے ہوں  تو کمیٹی کی باقی قسطیں ادا کرنا اس کے ذمے  قرض ہیں، چنانچہ زکات کی ادائیگی کے وقت کمیٹی کی واجب الادا  قسطوں کو منہا کرنے کے بعد بقیہ رقم اگر تنہا یا دیگر اموالِ زکات کے  ساتھ  ملاکر  نصاب  کے بقدر ہے تواس  کی زکات ادا کی جائے گی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109201729

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں