زکواۃ کب واجب الادا ہوتی ہے؟
مسلمان عاقل بالغ شخص (مرد یا عورت) کی ملکیت اور قبضے میں جب ساڑھے باون تولہ چاندی یا ساڑھے سات تولہ سونا یا اس کے بقدر مالیت کا سامان ہو اور وہ اس کی ضروری حاجات اور قرضے سے خالی ہو، اس پر سال بھر گزر جائے تو اس شخص پر اس مال کی زکوۃ واجب الادا ہو جاتی ہے ۔ فقط واللہ أعلم
فتوی نمبر : 143506200023
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن