بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 جُمادى الأولى 1446ھ 13 نومبر 2024 ء

دارالافتاء

 

زکاۃ کا نصاب


سوال

آپ نے زکوٰۃ کا نصاب کے متعلق ایک سوال کے جواب میں آخر میں زکوٰۃ کا نصاب کے عنوان سے ایک مد مقرر کی کہ اس سال حکومت پاکستان نے زکوٰۃ کا نصاب 46329 مقرر کی ہے۔اب سوال یہ ہے کہ یہ نصاب چاندی کی قیمت کے مطابق چاندی کا نصاب ہے یا سونے کی قیمت کے مطابق سونے کا نصاب ہے؟

جواب

بصورتِ  مسئولہ سوال میں ذکر کردہ نصاب چاندی کے قیمت کےاعتبار سے چاندی کا نصاب  ہے۔ تاہم چاندی کے اعتبار سے نصاب کی مقدار، چاندی کی قیمت کے مطابق کم و بیش ہوتی رہتی ہے، لہٰذا جب زکاۃ کا سال پورا ہو اس وقت چاندی کی قیمت معلوم کرلی جائے، اگر اس وقت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے اعتبار سے آپ صاحبِ نصاب ہوں تو زکاۃ واجب ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111200099

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں