بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زکات کے پیسوں سے عید کی شاپنگ کرانا درست ہے


سوال

 زکوٰۃ کے پیسوں سے اپنے کم دست بھائیوں اور ان کے بچوں کو عید کی شاپنگ کرواسکتے ہیں؟،جب کہ وہ صاحب نصاب نہیں ہیں، ہاں! ان کی بیگمات صاحب نصاب ہیں۔

جواب

 صورتِ مسئولہ میں اپنے مستحق ِزکوٰۃ  بھائیوں اور ان کے بچوں کو زکوۃ کے پیسوں سے عید کی شاپنگ مالک بناکر دینا درست ہے، اس سے زکوٰۃ ادا ہوجائے گی،اگرچہ ان کی بیگمات صاحبِ نصاب ہوں۔ 

مبسوط سرخسی میں ہے:

"(قال): ويجزئه ‌أن ‌يعطي ‌من ‌الواجب جنسا آخر من المكيل والموزون أو العروض أو غير ذلك بقيمته."

(باب العشر،203/2،ط:دار المعرفة )

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144309100612

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں