بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

سات تولے سونے اور چار لاکھ روپے نقد پر کتنی زکات واجب ہوگی؟


سوال

میرے پاس سات تولے سونا اور چار لاکھ روپے نقد ہے، اس پر  کتنی زکات واجب ہوگی؟

جواب

سات تولے سونے کی موجودہ قیمتِ فروخت معلوم کریں اور اس کے ساتھ چار لاکھ روپے ملائیں، جو بھی مجموعی رقم بنے اس کا ڈھائی فیصد بطورِ زکات ادا کرنا واجب ہوگا۔

ڈھائی فیصد معلوم کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ جتنے روپوں میں زکات کی واجب مقدار معلوم کرنی ہو ان کو چالیس سے تقسیم کردیں، جو جواب ہوگا وہی اس رقم کا ڈھائی فیصد ہوگا۔ 

الجوہرۃ النیرۃ میں ہے:

"(قوله وكذلك ‌يضم ‌الذهب إلى الفضة بالقيمة حتى يتم النصاب عند أبي حنيفة) كما إذا كان معه مائة درهم وخمسة مثاقيل قيمتها مائة درهم فعليه الزكاة عند أبي حنيفة."

(كتاب الزكاة، باب زكاة العروض،1/ 125، ط:المطبعة الخيرية)

بدائع الصنائع میں ہے:

"ولو ضم أحدهما إلى الآخر حتى يؤدى كله من الفضة أو من الذهب فلا بأس به عندنا ولكن ‌يجب ‌أن ‌يكون ‌التقويم بما هو أنفع للفقراء رواجا."

(كتاب الزكاة، فصل أموال التجارة،2/ 20، ط:دار الكتب العلمية)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144507101433

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں