بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

زکوٰۃ کی رقم سے والدین کا علاج کرانا


سوال

السلام علیکم،میرا سوال زکاۃ سے متعلق ہے،ہم پانچ بھائی ہیں 3 کی شادی ہو چکی ہےتو وہ الگ گھر میں رہتے ہیں۔ہم دو بھائی اور ایک چھوٹی بہن ساتھ کرائے کے مکان میں رہتے ہیں اور دونوں ملازمت پیشہ ہیں اور صاحب نصاب نہیں ہیں جتنا کماتے ہیں اس میں الحمد للہ گذارا ہو جاتا ہے لیکن والدہ کے علاج کے لئے پیسے دوسرے بہن بھائیوں سے مانگنے پڑتے ہیں۔ کیا زکاۃ لے کر والدہ کا علاج کرا سکتے ہیں؟

جواب

سائل اگر واقعۃ صاحب نصاب نہیں ہے تو زکاۃ کی رقم لینا اور اس سے والدہ کا علاج کرانا درست ہے۔


فتوی نمبر : 143412200017

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں