بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زیر زمین ٹینک میں چوہا گرجائے اور زندہ نکال لیا جائے تو اس کا حکم


سوال

شهر  کراچی کے گھروں اور مسجدوں میں عام طور پر جو زیر زمین ٹینک بنے ہوئے ہیں اس میں اگر چوہا گرجائے اور زندہ ہی نکالا جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں اگر زیر ِزمین ٹينك  میں  چوہا گر جائے اور وہ زندہ نکا ل لیاجائے تو اس صورت میں ٹینک میں موجود پانی پاک ہی رہے گا ،اور چوہے كو زندہ نکال لینے کی صورت میں ٹینک سےپانی نکالنے کی ضرورت نہیں ہے۔

محیط برہانی میں ہے :

"إذا وقع في البئر فأرة أو عصفور أو دجاجة أو سنور أو شاة وأخرجت منها حيّة لا ينجس الماء. ولا يجب نزح شيء منه"

(كتاب الطهارات ، الفصل التي يجوز التوضوء بها ،ج:1 ، ص:101، ط:دارالكتب العلمية)

فقط والله اعلم 


فتوی نمبر : 144404102150

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں