بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 ذو القعدة 1446ھ 08 مئی 2025 ء

دارالافتاء

 

زیر کی جگہ پیش پڑھ نے سے نماز کا حکم


سوال

اگر مغرب کی نماز کی پہلی رکعت میں یا مَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْإِنسِ' کی تلاوت کرتے ہوئے 'الْجِنِّ' اور 'الْإِنسِ' کے زیر  کو غلطی سے پیش  پڑھا گیا، تو کیا ایسی صورت میں نماز ہو گئی ہے یا نہیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں نماز ہوگئی ہے۔

فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

"(ومنها اللحن في الإعراب) إذا لحن في الإعراب لحنا لا يغير المعنى بأن قرأ لا ترفعوا أصواتكم برفع التاء لا تفسد صلاته بالإجماع وإن غير المعنى تغييرا فاحشا بأن قرأ وعصى آدم ربه بنصب الميم ورفع الرب وما أشبه ذلك مما لو تعمد به يكفر. إذا قرأ خطأ فسدت صلاته في قول المتقدمين واختلف المتأخرون: قال محمد بن مقاتل وأبو نصر محمد بن سلام وأبو بكر بن سعيد البلخي والفقيه أبو جعفر الهندواني وأبو بكر محمد بن الفضل والشيخ الإمام الزاهد وشمس الأئمة الحلواني لا تفسد صلاته. وما قاله المتقدمون أحوط؛ لأنه لو تعمد يكون كفرا وما يكون كفرا لا يكون من القرآن وما قاله المتأخرون أوسع؛ لأن الناس لا يميزون بين إعراب وإعراب. كذا في فتاوى قاضي خان وهو الأشبه. كذا في المحيط وبه يفتى. كذا في العتابية وهكذا في الظهيرية."

(کتاب الصلاۃ ، الباب الرابع ، الفصل الخامس ، ج: 1، ص: 80 ، طبع : دار الفکر)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144611100275

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں