بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

زیر ناف بال کاٹنے کی حد کے متعلق


سوال

ناف کے نیچے کے بال کہاں سے کاٹے جائیں؟ اگر کسی شخص کو ناف کے نیچے سے متصلا بال اگ آئے تو کیامتصلا ناف سے شروع ہونا چاہئے؟ کیا اس کی کوئی حد ہے؟

جواب

صورت مسئولہ میں زیر ناف بال کاٹنے کا مقصد یہ ہے کہ شرمگاہ کی نجاست بالوں پر نہ لگ جائے لہذا آگے اور پیچھے کی شرمگاہ کے ارد گرد اتنے بال کاٹ لیے جائیں کہ جن پر نجاست نہ لگتی ہو۔ اگر ناف کے متصل نیچے سے بھی کاٹ لیے جائیں تو یہ بھی جائز ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"والعانة الشعر القريب من فرج الرجل والمرأة ومثلها شعر الدبر بل هو أولى بالإزالة لئلا يتعلق به شيء من الخارج عند الاستنجاء بالحجر."

(كتاب الحج، ج2، ص481، سعيد)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"ويبتدئ في حلق العانة من تحت السرة، ولو عالج بالنورة في العانة يجوز، كذا في الغرائب".

(اکتاب الکراهیة، الباب التاسع عشر في الختان والخصاء وحلق المرأة شعرها ووصلها شعر غيرها، ج5، ص358، رشيديه)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144407102175

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں