کیا زیرِ ناف کاٹنے کے بعد غسل کرنا واجب ہے؟ حدیث سے جواب دیں!
زیرِ ناف بالوں کو کاٹنے کے بعد غسل کرنا واجب نہیں ہے، احادیث کی کتابوں میں ایسی کوئی حدیث موجود نہیں جس سے زیرِ ناف بالوں کے کاٹنے سے غسل کا واجب ہونا ثابت ہوتا ہو۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144202200719
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن