بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مصفرۃ، حورب، اور زینب نام کے معنی اور رکھنے کا حکم


سوال

مصفیرہ، حورب اور زینب میں سے بچی کا کون سا نام رکھا جاۓ؟  بچی کی والدہ کا نام سدرہ ہے۔

جواب

مصفیرہ  تلفظ سے یہ نام نہیں مل سکا۔ البتہ اگر مصفرہ ہو تو یہ ”صفر“  مادہ ہے سے جس کا معنی : خالی ہونا ،     غریب و مفلس ہونا ۔ اور ”اصفر“ سے معنی : زرد ہونا ۔ زرد رنگ میں رنگا جانا ۔  اس معنی سے نام رکھنا مناسب معلوم نہیں ہوتا۔

اس کے بجائے ’’مسفرہ‘‘ (مُسْفِرَه)  نام رکھنا درست ہے، یہ عربی زبان کا لفظ ہے ، جس کے معنی :روشن،چمک دار  اور مسرت کے ہیں۔

"حورب" عبرانی زبان کا لفظ ہے اور "حورب" اس پہاڑ کا نام ہے جہاں حضرت موسیٰ علیہ السلام کو پہلی مرتبہ شریعت دی گئی تھی جس کا دوسرا اور مشہور نام "سیناء" ہے، یہ نام  بھی رکھا جاسکتا ہے۔

" زینب" کے معنی سخی اور خوش بو  دار  کے ہیں،  یہ صحابیات کے ناموں میں سے ہے،  آپ ﷺ کی  ایک صاحب زادی  اور دو  ازواجِ مطہرات رضی اللہ عنہن کا نام " زینب"  تھا ۔ مذکورہ تیںوں ناموں میں سے ”زینب“  نام اچھا ہے، اور  اسے رکھنا درست ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108201164

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں