بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زائینہ،آبدار،پریشےاور پریزے نام رکھنا


سوال

 میں ا پنی بیٹی کا نا م ان نا مو ں میں سے ر کھناچا ہتا ہو ں، مہر با نی کر کے مجھے ا ن نا مو ں کا مطلب اور شر عی حیثیت کے با ر ے میں بتا د یں۔

۱:(Zynah)زائینہ۔

۲:(Aabdar)آبدار۔

۳: (Umaiza)عمیزہ۔

۴:(Pareezay)پریزے۔

۵:(Pareeshay)پریشے۔

۶:(Aira)آئرہ۔

۷:(Amyda)اَمیدہ۔

مز ید یہ کہ بیٹی کے نا م کے سا تھ لوگ ’’فاطمہ‘‘،’’گل‘‘اور ’’نو ر‘‘ کا ا ضا فہ کر تے ہیں. کیا یہ د ر ست ہے؟

جواب

ا۔زائنہ :درست املا ’’زائنہ ‘‘ہے،عربی زبان میں "زائن"  کے معنی "سجی سنوری" کے  آتے ہیں، زائنہ نام  رکھ سکتے ہیں۔

 المعجم الوسيط میں ہے:

"الزائن : المتزين. يقال: امرأة زائن: متزينة".

(باب الزاء ، مادة : ز۔ي۔ن،ط: دارنشر اللغة العربية)

۲۔’’آبدار‘‘:فارسی زبان کا لفظ ہے اور اس کے معنی  ہیں :’’تازہ،سیراب،صاف ،لطیف اور نفیس‘‘،اس معنی کے لحاظ سے نا م  رکھ سکتے ہیں ۔البتہ صحابیات کے نام پر رکھنا زیادہ بہتر ہے۔

(فیروز اللغات،ص:۳،ط:فیروز سنز)

۳۔’’عمیزہ ‘‘:عربی  لغت کی کتب میں اس کا معنی معلوم نہیں ہوسکا۔

۴۔"پری زے"  :نام بظاہر دو الفاظ "پری" اور "زے" سے   مرکب  ہے۔ "پری"  فارسی زبان کا لفظ ہے ، جس کامعنی ہے جنات  کی مؤنث جنس میں سے خوب صورت عورت۔(فیروزاللغات،فارسی اودو،ص:178، ط:فیروز سنز) اور "زے" کا معنی ہمیں تلاش بسیار کے باوجود نہیں ملا۔اس لیے یہ نام رکھنا مناسب نہیں ہے۔

۵۔’’پریشے‘‘: بظاہر "پری" اور "شے" کا مرکب ہے، جس کے معنی ہیں "پری جیسی چیز"۔

یہ نام رکھنا جائز تو ہے، البتہ اس کے بجائے صحابیات کے ناموں میں کسی نام کا انتخاب کرکے رکھنا زیادہ بہتر ہے۔

۶۔’’آئرہ‘‘:عربی لغت میں تلاش کے باوجود  "آئره " کااستعمال (یعنی اس مادے سے تصریف اور صفت کے طور پر) اور معنی نہیں مل سکا، اس مادے سے بطورِ اسم (جامد) بعض الفاظ مستعمل ہیں، لیکن کسی کا معنیٰ بھی مناسب نہیں ہے۔ 

البتہ "عائره"  عربی زبان میں مستعمل ہے، لیکن اس کا بھی کوئی معنی نام رکھنے کے اعتبار سے مناسب نہیں ہے، جیسے: راز کا افشا ہوجانا، حیران و پریشان، بھینگی وغیرہ۔ لہذا یہ نام رکھنا درست نہیں۔

تاج العروس ميں هے:

"عائِرة : (معجم الرائد) عائرة - جمع، عوائر - (اسم) 1- عائرة : مؤنث عائر 2- عائرة : كمية كبيرة 3- عائرة من العيون التي فيها « عوار » ، أي قذى 4- عائرة من القصائد السائرة بين الناس ، الشائعة 5- عائرة : « شاة عائرة » : مترددة حائرة بين قطيعين لاتدري أيهما تتبع".

( مادۃ :ع۔ی۔ر،13/187،ط:دار الهداية)

۷۔ ’’اَمیدہ‘‘(Amyda):عربی میں  اس کا معنی معلوم نہیں ہوسکا،لہٰذا اس طرح کےنامعلوم معنی والے نام  رکھنے سے اجتناب بہتر ہے۔

اسلامی ناموں سے متعلق ہماری ویب سائٹ پر ’’اسلامی نام‘‘کے عنوان سے بامعنی اسلامی نام  موجود ہیں ،ان میں سے کوئی نام رکھ دیاجائے توزیادہ بہتر ہے۔

بیٹیوں کے نام کے ساتھ ’’فاطمہ ‘‘ نام رکھنا برکت کے لیے جائزہے،اس لیے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی کا نام بھی ’’فاطمہ ‘‘تھا۔’’گل ‘‘اور ’’نور ‘‘ کا اضافہ بھی کرسکتے ہیں ،لیکن فاطمہ کا اضافہ کرنا زیادہ بہتر ہے۔

سیرت ابن ہشام میں ہے:

"قال ابن إسحاق: فولدت لرسول الله صلى الله عليه وسلم ولده كلهم إلا إبراهيم القاسم، وبه كان يكنى صلى الله عليه وسلم، والطاهر، والطيب، وزينب، ورقية، وأم كلثوم،وفاطمة".

(أولاده صلى الله عليه وسلم من خديجة،ص:69،ط:اليمامة۔بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144311101292

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں