بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زید کو پیسے نہ دینے کی قسم کھانا


سوال

اگر کسی شخص نے قسم کھائی کہ میں یہ پیسے زید کو نہیں دوں گا،  پھر عمروکہ واسطے زید کویہ پیسے دے دیے،  کیا شخص حانث ہو گا یانہیں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں مذکورہ شخص اپنی قسم سے  حانث ہوگیا ہے اور اس پر قسم کا کفارہ لازم ہے، قسم کے کفارہ کی تفصیل  یہ ہےکہ دس مسکینوں کو صبح و شام  دو وقت کا کھانا کھلائے جن  کو صبح کھلایا ان کو شام کو بھی کھلائے،یا پھر دس مسکینوں کو ایک ایک جوڑا دےدے  ،اور اگر ان دونوں کاموں کے کرنے  کی استطاعت نہ ہو تو پھر قسم کے کفارے کی نیت سے  مسلسل تین روزے رکھے، اس سے کفارہ ادا ہوجائے گا۔

المبسوط للشیبانی میں ہے:

"و إذا حلف الرجل على يمين فحنث فيها فعليه أي الكفارات شاء إن شاء أعتق وإن شاء أطعم عشرة مساكين وإن شاء كسى عشرة مساكين و إن لم يجد شيئًا من ذلك فعليه الصيام ثلاثة أيام متتابعات."

(کتاب الایمان جلد ۳ ص : ۱۹۶ ط : ادارۃ القرآن و العلوم الاسلامیة ۔ کراتشي)

فقط و اللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144309100521

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں