بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

زھراء مسعود نام رکھنا


سوال

کیا  زھرا مسعود نام رکھنا درست ہے؟

جواب

زھرا کا اصل تلفظ"زھراء" ہے، اس کے معنی سفید بادل، چمکتے اور سفید چہرے والی عورت کے ہیں اور "زھراء" حضرت فاطمۃ الزھراء رضی اللہ عنہا کا لقب بھی ہے، اور مسعود کا معنی: کئی صحابہ کا نام، سعادت مند، خوش نصیب، بامراد کے ہیں,لہذا مجموعی طور پر  زھراء مسعود نام رکھنا درست ہے۔

تاج العروس میں ہے:

"(و) الزهراء: (المرأة المشرقة الوجه) والبيضاء المستنيرة المشربة بحمرة.

(و) الزهراء: (في قول رؤبة) بن العجاج الشاعر: (سحابة بيضاء برقت بالعشي) ، لاستنارتها."

(فصل في زهر،ج:11،ص:479،ط:دار الهداية)

الصحاح تاج اللغۃ و صحاح العربیۃ میں ہے:

"‌والأَزْهَرُ: ‌النَيِّرُ. ويُسَمَّى القمر الأزهر ابن السكيت: الأزهران: الشمس والقمر. ورجل أزهر، أي أبيض مشرق الوجه، والمرأة زهراء".

(‌‌فصل الزاى،ج:2،ص:674،ط:دار العلم للملايين۔بيروت)

فقط والله اعلم 


فتوی نمبر : 144509100697

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں