بچے کے لیے ضیف نام رکھنا کیسا ہے ؟
صورتِ مسئولہ مىں ضيف كامعنی ہے: مہمان ۔ یہ نام رکھ سکتے ہیں تاہم بہتر یہ ہے کہ بچے کا نام انبياء علیہم السلام يا صحابہ كرام رضوان الله تعالي عنہم اجمعين كے ناموں ميں سےمنتخب کرلیا جائے ۔
قاموس الوحيد ميں هے :
"الضيف: مهمان ، ملاقاتي ".
(ص:982:ادارہ اسلامیت )
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144409100822
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن