بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ضعیف امام کی اقتدا میں نماز پڑھنے کا حکم


سوال

ہماری مسجد کے امام صاحب جب ہررکعت کے پہلے سجدے میں جاتےہیں تواللہ اکبر کہتے ہوئے پہلے دونوں ہاتھ زمین پہ رکھتے ہیں اور پھر گھٹنے اور اس کے بعد تھوڑا سا رکتے ہیں جتنی دیرمیں اکثر مقتدی سجدے میں چلے جاتے ہیں۔یعنی امام کاسرزمین پہ لگنے سے پہلے اکثر مقتدی سجدے میں سررکھ دیتے ہیںہمارے امام صاحب کے پیروں میں کچھ تکلیف ہے اس کی وجہ سے وہ قاعدے میں گھٹنوں کے بل کھڑے رہتے ہیںہماری نماز کا کیا حکم ہے ؟

جواب

امام صاحب پاؤں کی تکلیف یا ضعف کی وجہ سے اس طرح کررہے ہوں تو امام صاحب اور مقتد یوں سب کی نماز ہوجاتی ہے۔ جولوگ امام کے سجدہ میں پہنچنے سے پہلے سجدہ کے لیے سررکھ دیتے ہیں بلاعذرایسا کرنا درست نہیں ہے۔ امام کا نتظارکرنا چاہیےاور اب تک جو نماز پڑھی گئی ہیں وہ ادا ہو چکی ہیں ۔


فتوی نمبر : 143101200042

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں