کیا آپریشن کے بعد یورین بیگ کے ساتھ نماز پڑھ سکتے ہیں؟
مریض کے لیے یورین بیگ (پیشاب کی تھیلی) کے ساتھ نماز پڑھنا معذور ہونے کی وجہ سے شرعاً جائز ہے،ایسے آدمی پر ضروری ہے کہ ہر نماز کا وقت داخل ہونے کے بعد نیا وضو کرے۔
فتاویٰ عالمگیری میں ہے:
"شرط ثبوت العذر ابتداءً أن یستوعب استمراره وقت الصلاة کاملاً، وهو الأظهر، کالانقطاع لایثبت مالم یستوعب الوقت کله ... المستحاضة ومن به سلس البول … یتوضؤن لوقت کل صلاة، ویصلون بذلك الوضوء في الوقت ماشاؤا من الفرائض و النوافل … ویبطل الوضوء عند خروج وقت المفروضة بالحدث السابق … إذا کان به جرح سائل وقد شد علیه خرقةً فأصابها الدم أکثر من قدر الدرهم، أو أصاب ثوبه إن کان بحال لوغسله یتنجس ثانیاً قبل الفراغ من الصلاة، جاز أن لا یغسله وصلی قبل أن یغسله وإلا فلا، هذا هو المختار."
(كتاب الطهارة، الباب السادس، الفصل الرابع، ج:1، ص:40 و 41، ط:رشيدية)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144612100843
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن