بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

یوٹیوب پر خواتین کے لیکچر سننے کا حکم


سوال

 میں بی ایس انگریزی کا طالب علم ہوں اور جب بھی مجھے اپنے مضامین میں اپنے لیکچررز میں کچھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور  میں یوٹیوب پر تلاش کرتا ہوں تو بہت مددگار لیکچر آتا ہے، لیکن وہ ویڈیو لیکچر خواتین دیتی ہیں، کیا تعلیمی مقاصد کے لیے اسلام مجھے یہ دیکھنے کی اجازت دیتا ہے یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ یوٹیوب یا اس طرح کے کسی بھی پلیٹ فارم پر آنے والی ویڈیو بھی تصویر کے حکم میں ہی ہیں، اور  اگر ان میں جاندار کی تصویر ہو تو اسے دیکھنا جائز نہیں ہے،  خواہ تصویر مرد کی ہو یا عورت کی؛ لہٰذا صورتِ  مسئولہ میں تعلیمی مقاصد کے لیے خواتین لیکچرار کی ویڈیوز دیکھنا شرعًا ناجائز ہے، لیکن  اگر وہ لیکچر واقعی آپ کے لیے ضروری ہیں اور خواتین لیکچرار کے علاوہ کے لیکچرز سے ضرورت پوری نہیں ہوتی تو تصویر دیکھے بغیر  اس کی آڈیو سن لی جائے اور ویڈیو کو دیکھنے سے  پرہیز کیا جائے، (کمپیوٹر وغیرہ ڈیوائسز میں ایسی سہولت موجود ہوتی ہے، نیز ایسے سافٹ ویئرز  موجود ہیں  جن کی مدد سے تصویر کا آپشن بند کرکے صرف آڈیو سنی جاسکتی ہے)؛ کیوں کہ نامحرم کا دیکھنا جائز نہیں چاہے، اگرچہ تعلیمی ضرورت کے لیے ہی کیوں نہ ہو۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212201791

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں