بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

یوٹیوب پہ چینل بنانا


سوال

یوٹیوب یا فیس بک وغیرہ میں چینل یا پیج بنانا اس طورپرکہ  اس میں کوئی بے حیائی کی چیز نہ دکھائی جائے،  مثلاً کوئی خبر یا کسی چیز کے بارے میں بتایا جائے یا دیکھایا جائے تو ایسا چینل بنانا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ یوٹیوب  پہ چینل  بنانے میں مندرجہ ذیل شرائط کا لحاظ رکھنے  کی  ضرورت ہے:

1- ان ویڈیوز میں کسی جان دار کی  تصویر نہ ہو۔

2-ویڈیو میں کسی غیر شرعی اور ناجائز امر کی ترویج نہ   کی گئی ہو۔

3- ویڈیو میں موسیقی نہ ہو۔

5-  جان دار کی تصاویر والے یا کسی طور پر بھی غیر شرعی اشتہارات اس چینل پر نہ چلتے ہوں۔

6- کسی بھی قسم کا غیر شرعی معاہدہ نہ کرنا پڑتاہو۔

معلومات کے مطابق اگر کوئی شخص یوٹیوب وغیرہ پر چینل بناتا ہے تو اگرچہ وہ خود کسی جاندار کی تصویر یا موسیقی یا کوئی غیر شرعی بات نشر نہ بھی کرے تب بھی یوٹیوب انتظامیہ کی طرف سے ابتدائی معاہدے میں یہ طے کیا جاتاہے کہ انتظامیہ چینل دیکھنے والوں کی تعداد مخصوص وقت میں مخصوص عدد تک پہنچنے کی صورت میں اس پر کسی بھی قسم کے اشتہارات چلانے کی مجاز ہوگی، اور اس میں چینل بنانے والے کا اختیار نہیں ہوگا، لہٰذا مختلف علاقوں، ملکوں کے یوزرز کی لوکیشن اور سرچنگ بیس کی بنیاد پر انتظامیہ کی طرف سے غیر شرعی امور پر اشتہارات چلائے جاتے ہیں، اور چینل بنانے والا شخص یہ معاہدہ ابتدا میں منظور کرتاہے، لہٰذا یوٹیوب وغیرہ پر چینل بنانا درست نہیں ہے۔

نیز اگر  چینل بنانے سے مقصد اس سے کمائی بھی ہو تو یوٹیوب پر چینل بنا کراس سے کمائی کرنا شرعًا جائز نہیں ہے۔

الدر المختارمیں ہے:

"قال ابن مسعود: صوت اللهو و الغناء ينبت النفاق في القلب كما ينبت الماء النبات. قلت: و في البزازية: إستماع صوت الملاهي كضرب قصب و نحوه حرام ؛لقوله عليه الصلاة و السلام: استماع الملاهي معصية، و الجلوس عليها فسق، و التلذذ بها كفر؛ أي بالنعمة". ( ٦/ ٣٤٨ - ٣٤٩، ط: سعيد) 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211200048

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں