یوٹیوب پر بغیر میوزک، بغیر آواز کے ویڈیو ڈال کر پیسے کمانا حرام ہے یا حلال؟ برائے مہربانی راہ نمائی فرمائیں، اس لیے کہ کوکنگ ویڈیوز (کھانا پکانے کے طریقوں کی ویڈیوز) میں میوزک، عورت کی آواز اور کسی قسم کی تصویر بھی نہیں ہوتی؟
صورتِ مسئولہ میں یوٹیوب پر اس طرح چینل بنایا جائے کہ جس میں جاندار کی تصاویر اور موسیقی وغیرہ پائی جائیں،یا جاندار کی تصاویراور موسیقی سے بچتے ہوئے چینل بنایا جائے، بہر صورت بہت سی خرابیوں کی وجہ سے یوٹیوب کے ذریعہ پیسے کمانا جائز نہیں ہے۔
تفصیل کے لیے درج ذیل لنگ پر موجود فتوی ملاحظہ کریں:
یوٹیوب پر ویڈیو کے ذریعہ پیسے کمانے کا حکم
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144411102160
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن