بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

یو ٹیوب کی اجازت کے بغیر وڈیو ڈاؤن لوڈ کرنا


سوال

youtube  کی ایک پالیسی  ہے کہ وہ اپنی ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی اجازت نہیں دیتے ۔میں ایک طالب علم ہوں،   مجھے اپنی تعلیم کے حوالے سے ویڈیو کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ میں اپنے کیمپیوٹر میں ڈاؤن لوڈ کر کے رکھوں اور کسی بھی وقت ان کو دیکھ کر سیکھ سکوں ۔ ویڈیو کو ان کی اجازت کے بغیر ڈاؤن لوڈ کرنا چوری میں شمار ہوتا ہے یا ایسی ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ کرنا ممنوع ہے ؟

جواب

پہلے تو یہ جانیے کہ یو ٹیوب پر اکثر جاندار کی تصویر پر مشتمل ویڈیو ہوتی ہیں جن کو دیکھنا ناجائز ہے، البتہ اگر موسیقی اور جاندار کی تصویر کے بغیر ویڈیو ہو  اور اس میں کوئی غیر شرعی چیز نہ ہو تو اس سے فائدہ  اٹھایا جاسکتا ہے۔

صورتِ  مسئولہ میں یوٹیوب کی اجازت کے بغیر وڈیو ڈاؤن لوڈ کرنا چوری تو نہیں ہے،  تاہم یو ٹیوب کی ایپ استعمال کرنے کے لیے اگر آپ نے ان سے معاہدہ کیا ہو  اور  ان کے "Terms and Conditions" پر راضی ہوئے ہوں،  جس میں یہ بات بھی ہو کہ ان کی اجازت کے بغیر وڈیو ڈاؤن لوڈ نہیں کریں گے، تو ایسی صورت میں اجازت کے بغیر وڈیو ڈاؤن لوڈ کرنا وعدہ خلافی ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206201246

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں