بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

یوٹیوب پر اپنی ویڈیو کے ساتھ نعت اپلوڈ کرنے کا حکم


سوال

آج کل کچھ حضرات یوٹیوب و دیگر پلیٹ فارم میں نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پڑھ کر مخلف انداز میں اپنی ویڈیو بناکر اپ لوڈ کرتے ہیں جس میں باقائدہ ایکٹنگ کرتے ہیں، کیا یہ جائز ہے؟

جواب

نعتِ رسول ﷺ پڑھنا بڑی سعادت کی بات ہے، لیکن ویڈیو سازی یا تصویر سازی چاہے کسی بھی نوعیت کے جدید یا قدیم آلات سے ہو از روئے شرع ناجائز ہے، اس لیے یو ٹیوب وغیرہ پر اپنی ویڈیو کے ساتھ نعت اپلوڈ کرنا جائز نہیں ہے، یہ ناسمجھی اور محرومی کی بات ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی نعت کے ساتھ  تصویر سازی سے متعلق رسول اللہ ﷺ کے فرمان کی خلاف ورزی کی جائے؛ لہٰذا اس سے مکمل اجتناب کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110201181

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں