یوشع ، اور غضنفر نام کا کیا مطلب ہے ؟ کسی بچہ کا نام رکھ سکتے ہیں ؟
"یوشع" بن نون(علیہ السلام) بنی اسرائیل کے ایک پیغمبر کا نام ہے جو حضرت موسی اور حضرت ہارون علیھما السلام کے بعد بنی اسرائیل کے پیشوا بنےاور ان ہی کی قیادت میں بیت المقدس فتح ہوا ،اور بچوں کے ناموں کے لئے انبیاء علیھم السلام کے ناموں کو اختیار کرنا باعث ثواب ہے۔
"غضنفر" کا معنی عربی زبان میں "شیر" کے آتے ہیں اور یہ شجاع اور بہادرکے لئے استعمال ہوتاہے ، یہ لڑکے کا نام رکھنا جائز ہے۔(القاموس الوحید ، ص :۱۱۷۱، ط :ادارہ اسلامیات لاہور)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144501101196
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن