بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

یہ دعا کرنا( کہ میرا شوہر دوسری شادی نا کرے)جائز ہے یانہیں


سوال

 یہ دعا کرنا( کہ میرا  شوہر دوسری شادی نہ کرے)  گناہ  یا سنت کی توہین   تو  نہیں ہے ؟ 

جواب

اگر بیوی یہ دعا کرے کہ میرا شوہر دوسری شادی نہ کرے گناہ یا سنت کی توہین نہیں ہے۔

حديث شريف ميں هے:

"عن ‌أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه قال: « لا يزال يستجاب للعبد ما لم يدع بإثم، أو قطيعة رحم ......"

ترجمہ:"نبی صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا جب تک آدمی کسی گناہ یا قطع رحمی۔۔۔ اس وقت تک بندہ کی دعا قبول کی جاتی رہتی ہے۔۔۔۔"

(صحيح مسلم، ‌‌كتاب الذكر، والدعاء، والتوبة، والاستغفار، ج:8، ص:87، رقم : 2735، ط: دار المنهاج)

" لمعات التنقيح في شرح مشكاة المصابيح" میں ہے:

"وقوله: (ومن دعوة لا يستجاب لها) المراد ‌الدعاء ‌بالمعصية وما لا يرضاه الحق."

( لمعات التنقيح في شرح مشكاة المصابيح لعبد الحق بن سيف الدين بن سعد الله البخاري الدهلوي الحنفي، ج:5، ش:239،  : دار النوادر، دمشق - سوريا)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144505101983

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں