بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

یہ منت ماننے کہ ’’میں تب تک روزے رکھوں گی جب تک میرا شوہر گھر میں داخل نہ ہو‘‘ کا حکم


سوال

ایک عورت نے منت مانی ہے کہ میں تب تک روزے رکھوں گی جب تک میرا شوہر گھر داخل نہ ہو،  اب اس عورت نے ایک سال روزے رکھے لیکن اب تک شوہر گھر داخل نہیں ہوتے۔ اب سوال یہ ہے کہ یہ عورت ہمیشہ روزے رکھے گی؟ یا کوئی اور صورت ہو تو راہ نمائی فرمائیں!

جواب

صورتِ مسئولہ میں جب تک اس عورت کا شوہر گھر میں داخل نہ ہو اس وقت تک ہر روز اس عورت پر اپنی نذر (منت) کی وجہ سے روزے رکھنا لازم ہے، اگر اس عورت کا شوہر ایک مرتبہ گھر میں صرف داخل ہوکر فوراً واپس بھی نکل جائے تو اس عورت کی نذر مکمل ہوجائے گی، اس لیے اس عورت کے شوہر کو  چاہیے کہ کم از کم  ایک مرتبہ گھر میں داخل ہوجائے، پھر اگر اس کے گھر نہ آنے کی کوئی معقول وجہ ہو  اور فوراً  نکلنا چاہے تو نکل جائے۔  نیز عزیز و اقارب اور رشتہ داروں کو شوہر کے پاس جاکر اسے سمجھانا چاہیے کہ وہ بیوی سے اس طرح لاتعلق نہ ہو، بیوی کے حقوق اور ذمہ داریوں کی طرف اس کی توجہ دلائی جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109200186

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں