بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

یہ کہنا کہ اگر میں فلاں لڑکی سے شادی کروں تو اُسے طلاق،طلاق ،طلاق ہے


سوال

میں ایک لڑکی سے پیار کرتا ہوں،میرے گھر والوں کو جب پتہ چلا تو انہوں نے مجھے گھر سے باہر نکالا،اور میرے والدین لڑکی کے گھر چلے گئے،لڑکی کے والد نے اُسے کہاکہ اگر اس لڑکے سے بات کی تو تجھے جان سے ماردوں گا،میرے والدین نے مجھ سے ایک تحریر پر دستخط کروائے ،کیوں کہ اگر میں دستخط نہ کرتا تو میرے والدین دوبارہ  لڑکی کے گھر چلے جاتے،تو پھر لڑکی کی جان کا خطرہ بن جاتا،تو میں نے ایک تحریر پر دستخط کیے ، جس پر یہ لکھا ہوا تھاکہ اگر میں  اُس لڑکی سے شادی کروں گا تو اُسے طلاق ،طلاق،طلاق ہے۔

اب سوال یہ ہے کہ مذکورہ صورتِ حال میں شرعی طور پر راہ نمائی فرمائیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں سائل نےمذکورہ لڑکی کے بارے میں یہ کہا کہ  "اگر میں اُس سے شادی کروں گا تو اُسے طلاق،طلاق،طلاق ہے"تو سائل جب  اُس سے شادی کرے گاتو اُس پر تین طلاقیں  واقع ہوجائیں گی،اس کے بعد  سائل کے لیے اس عورت سے دوبارہ نکاح کرنا جائز نہیں ہوگا۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"إذا طلق الرجل امرأته ثلاثا قبل الدخول بها وقعن عليها فإن ‌فرق ‌الطلاق بانت بالأولى ولم تقع الثانية والثالثة."

(كتاب الطلاق، الباب الثاني في إيقاع الطلاق، الفصل الرابع في الطلاق قبل الدخول، ج: 1، ص: 373، ط: رشيدية)

وفيه أيضا:

"و إن كان الطلاق ثلاثا في الحرّة و ثنتين في الأمة لم تحلّ له من بعد حتّى تنكح زوجا غيره نكاحا صحيحا و يدخل بها ثمّ يطلقها أو يموت عنها، كذا في الهداية."

(کتاب الطلاق :الباب السادس فصل فیما تحلّ به المطلقه، ج: 1، ص: 473، ط: رشیدیة)

البنایۃ شرح الھدایۃ میں ہے:

"إذا‌‌ طلق الرجل امرأته ثلاثا قبل الدخول بها وقعن عليها، لأن الواقع مصدر محذوف لأن معناه طلاقا ثلاثا؛ على ما بيناه، فلم يكن قوله: أنت طالق إيقاعا على حدة فيقعن جملة، فإن فرق الطلاق، وبانت بالأولى ولم تقع الثانية، ولا الثالثة."

(كتاب الطلاق، ج: 5، ص: 354، ط: دار الكتب العلمية)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144408101029

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں